تمام دوستوں کو میری طرف سے السلام علیکم ۔ امید کرتا ہوں آپ خیریت سے ہوں گے میں خیریت سے ہوں اور آپ کی خیریت معلوم کرنا چاہتا ہوں ۔ اور میری دعا ہے کہ تمام دوست اپنے اپنے گھروں میں خوش ہوں گے اور اچھی زندگی گزار رہے ہوں گے | Hello to all my friends. I hope you are well. I am well and I want to know how you are. And I pray that all the friends will be happy and have a good life in their own homes |
---|
صبح سے دوپہر تک کی مصروفیات
آج میں صبح 6 بجے جاگ گیا ۔ پہلے میں نے ہاتھ منہ دھویا ۔ پھر میں کھانا کھانے کیلے اپنے کچن میں چلا گیا کیونکہ صبح اب سردی ہوتی ہے سردیوں کا آغاز ہو رہا ہے ہمارے ملک میں ۔ جب میں کچن میں گیا میرا بیٹا اور میری بیگم بیٹھے ہوئے تھے بیگم ناشتہ بنا رہی تھی اور میری چھوٹی بیٹی سو رہی تھی ۔میں نے کچن میں بیٹھ کر ناشتہ کیا ۔ اتنے میں کام والے مستری اور مزدور آگے انہوں نے میرے دروازے پر دستک دی ۔میں نے گھر پردہ کریا پھر مستری اور مزدور اندر آگے ۔ کیونکہ میں گھر میں ایک کمرہ بنا رہا ہوں اس لیے مستری اور مزدور لگے ہوئے ہیں ۔ میں نے مستری اور مزدوروں کیلے چائے بنوئی اور ان کو چائے پلائی ۔ اتنے میں دس بج گے ۔ ہمارے گاؤں میں ہمارے رشتے داروں کی ایک شادی بھی تھی وہاں بھی جانا تھا ۔ میں شادی پر چلا گیا .آج بارات کا دن تھا ۔ اس لیے میں بھی شادی والے گھر جلدی چلا گیا ۔ بارات ہمارے ہی گاؤں کے ایک اور گھر میں جانی تھی ۔ ہم 11 بجے بارات کے ساتھ چلے گے ۔ تھوڑی دیر میں بارات کے ساتھ شادی والے گھر آگے وہاں پر کھانا کھایا ۔ پھر میں اور میرا بیٹا گھر واپس آگے ۔ میں نے اپنے بیٹے کی چند تصویریں بنائیں جو آپ کے ساتھ شیئر کررہا ہوں